محروس سعودی خاتون جہدکاروں کی عدالت میں پیشی کی تیاری

   

دبئی ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) خواتین کے حقوق کی سعودی جہدکاروں کو توقع ہیکہ عدالت میں ان الزامات کے ساتھ پیش کیا جانے والا ہیکہ وہ بیرونی صحافیوں کے روبرو مخاطبت کی مرتکب ہوئی ہیں۔ اس کیس کا علم رکھنے والے کئی لوگوں کا کہنا ہیکہ لگ بھگ ایک درجن خواتین پر الزام ہے کہ انہوں نے خواتین کے حقوق کے فروغ کی اپنی کوششوں کے دوران مملکت کے مقررہ حدود سے تجاوز کیا ہے۔ یہ خواتین 10 ماہ سے زیرحراست ہیں۔ سعودی عرب سوشیل میڈیا پر تبصروں اور اظہار خیال پر سخت نگرانی رکھی جاتی ہے۔