متعلقہ پولیس والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ
نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے سہ شنبہ کو صحیفہ نگار پرشانت کنوجیا کو جنہیں اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے خلاف قابل اعتراف بیان دینے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ نے سپریم کورٹ میں اس گرفتاری کو غیرقانونی اور غیردستوری قرار دیتے ہوئے رہائی کی درخواست داخل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے دوشنبہ کو اس درخواست کی سماعت کرنے کے بعد پرشانت کنوجیا کو ضمانت پر رہا کردیا۔ اپنی درخواست میں جو پرشانت کی اہلیہ نے وکیل شاداں فراست کے ذریعہ داخل کی تھی۔ ان پولیس والوں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا جنہوں نے پرشانت کو حراست میں لیا تھا۔ گرفتاری کے وقت یہ پولیس والے یونیفارم میں نہیں تھے۔ پرشانت کنوجیا کو دہلی میں قابل ضمانت خلاف ورزیوں کے زمرے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ درخواست میں مزید بتایا گیا کہ محروس اور اس کی اہلیہ کو گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی گئی اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ جو پولیس افسر نے انہیں گرفتار کیا تھا، وہ کیوں سادہ لباس میں تھے کہ اور جن دفعات کے تحت انہیں گرفتار کیا تھا۔ اس میں زیادہ سے زیادہ 2 سال یا 3 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔