محبوب نگر میں جلسہ و جلوس محمدیؐ کا اہتمام ، مفتی نثار احمد خان مصباحی اترپردیش کا خطاب
محبوب نگر /19 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محبوب نگر اہل سنت والجماعت میلاد جلوس و جلسہ مرکزی کمیٹی کے زیر اہتمام 17 ستمبر بعد نماز عصر ایک فقید المثال مرکزی میلاد جلوس مکہ مسجد سے برآمد ہوا ۔ شہر کے اہم چوراہوں سے ہوتا ہوا درگاہ حضرت مردان علی شاہ قادریؒ شاہ صاحب گٹہ پہونچا ۔ درمیان میں شہر کے چاروں سمتوں سے ذیلی جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہونے کے جلوس بس اسٹانڈ کے قریب پہونچا تو قومی یکتا کمیٹی کے کیمپ میں مختلف سیاسی ، سماجی و مذہبی قائدین نے جلوس کا خیرمقدم کیا ۔ حضرت سید عبدالرزاق شاہ قادری رکن اسمبلی نیم سرینواس ریڈی ، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال رفیق احمد قادری ، سید شفیع الدین قادری شریک تھے ۔ جلوس کی نگرانی کارگذار صدر سید افروز شاہ قادری نے کی ۔ جلوس درگاہ پہونچکر مرکزی جلسہ میلاد میں تبدیل ہوگیا ۔ حضرت عبدالرزاق شاہ قادری ،محمد مظہر حسین شہید قادری صدر کمیٹی نے جلسہ کی نگرانی کی ۔ مہمان مقرر مفتی نثار احمد خان مصباحی (اترپردیش ) نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محسن کائناتﷺ کی جلوہ گری امت کیلئے نعمت عظمی ہے ۔ حضور ﷺ سے محبت کرنا ایمان کی دلیل ہے ۔ رکن میلاد کمیٹی نے نظامت کے فرائض انجام دئے ۔ جلوس و جلسہ میں حضرت جلال الدین حسینی سجادہ نشین کولم پلی ، خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ ، سید غوث محی الدین چشتی صدر قاضی ، قاضی سعادت علی ( سعد اللہ جنیدی ) محمد عبدالہادی ایڈوکیٹ ، میر شعیب علی ، سید تقی الدین ، جہانگیر پاشاہ قادری ، تقی حسین تقی ، مقصود بن احمد ذاکر ، محمد ذکی ، مرزا قدوس بیگ ، سید ظفر شاہ ، محمد ابراہیم نقشبندی ، مفتی وزیر قادری ، سید مجیب پاشاہ ، مولانا وارث شاہ ، محمد عبدالعزیز معدوم ، محمد مقدر ، عبداللہ سنی ، طیب باشورا ، خواجہ معین الدین قادری ، سید عنایت اللہ حسینی کے علاوہ ہزاروں عاشقان رسول ﷺ شریک تھے ۔ بعد جلسہ عام کا نظم کیا گیا تھا ۔