محسن خان ذہنی طور کافی مضبوط بولر :پانڈیا

   

لکھنؤ۔ لکھنؤ سوپر جائنٹس کے کپتان کرونل پانڈیا نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محسن خان کی تعریف کی کہ وہ ممبئی انڈینز کے خلاف آخری اوور میں11 رنز کا دفاع کرنے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط رہے ۔ 2023 کے آئی پی ایل کا صرف اپنا دوسرا میچ کھیلتے ہوئے محسن نے ٹم ڈیوڈ اورکیمرون گرین کی جوڑی کے خلاف آخری اوور میں 11 رنزکا کامیابی سے دفاع کیا ۔ لکھنؤ پانچ رنز کی اہم کامیابی حاصل کی اور پلے آف میں جگہ بنانے کے قریب پہنچ گیا۔ پوائنٹس ٹیبل میں اب وہ تیسرے مقام پر ہے ۔ محسن وہ شخص ہے جس کا دل واقعی بڑا ہے اور اگر اس کھیل میں آپ کا دل بڑا ہے تو آپ بہت آگے نکل جاتے ہیں۔ یہی محسن ہے ، اس کے لیے میں بہت خوش ہے۔ انہوں نے گزشتہ ایک سال میں کوئی کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔ وہ ایک بہت ہی سنگین سرجری سے گزرے ہیں اور پھر یہاں آکر فوری طور پر اتنی زیادہ دباؤ والی صورتحال میں آئی پی ایل کھیلنا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پرکتنا مضبوط بولر ہے۔ اس کا دل بڑا ہے اور جب کسی کے پاس بڑا دل ہوتا ہے تو آسمان میں اسے اپنی منزلیں دکھائی دیتی ہیں ۔ کرونل نے میچ ختم ہونے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔کرونل جنہیں بیٹنگ کے دوران ریٹائرمنٹ ہارٹ ہونا پڑا، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لکھنؤ کے لیے ممبئی پر جیت حاصل کرنا کبھی بھی آسان نہیں تھا جو ان کا گھر پر آخری لیگ میچ تھا۔ مجھے درد ہو رہا تھا اور مجھے لگا جیسے پٹھوں کو کھینچاؤ سے تکلیف ہورہی ہے ۔ ٹیم کے لیے کچھ بھی ہو، میں ٹیم کا کھلاڑی رہا ہوں۔ کامیابی پر واقعی خوش ہوں۔