کولکتہ :میونسپلٹی انتخابات میں ترنمول کانگریس کی سبز لہر میں بی جے پی، بائیں محاذ اور کانگریس کا جہاں صفایا ہوگیا ہے ۔وہیں دارجلنگ میں محض تین ماہ قبل تشکیل پانے والی ہمرو پارٹی نے بمل سنگھ گورنگ، ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے شاندار جیت حاصل کی ہے ۔ اجے ایڈورڈ کی نئی پارٹی ہمرونے گورکھا جن مکتی مورچہ، جی این ایل ایف اور ترنمول جیسی بڑی جماعتوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دارجیلنگ میونسپلٹی پر قبضہ کیا ہے ۔ دارجلنگ میونسپلٹی میں بی جے پی-جی این ایل ایف اتحاداپنا کھاتا کھولنے میں بھی ناکام رہی ہے ۔اس دارجلنگ کے تما م ممبر اسمبلی اور ممبر پارلیمنٹ بی جے پی سے ہیں۔ہمرو پارٹی کے سربراہ اجے ایڈورڈ جی این ایل ایف کے صدر مان گھیسنگ کے قریبی تھے ۔ انہوں نے اسمبلی انتخابات میں نئی پارٹی بنائی تھی۔ ہمرو پارٹینے 25 نومبر کو اپنا آغاز کیا۔ ٹیم کے شاندار نتائج کے باوجود ایڈورڈ خود دارجیلنگ میونسپلٹی کے وارڈ 22 میں ہار گئے ہیں۔ہمرو پارٹی نے دارجلنگ میں 32 میں سے 18 وارڈوں میں جیت حاصل کی ہے ۔
