گلبرگہ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محفل نسائشاخ گلبرگہ کے زیر اہتمام ایک تہنیتی جلسہ زیر نگرانی ڈاکٹر وہاب عندلیب سرپرست محفل نساء شاخ گلبرگہ زیر صدارت ڈاکٹر شائستہ یوسف صدر محفل نساء بنگلور بمقام ہیومن ایج گلشن اطفال اسکول، جی ڈی اے لے آؤٹ سنگتراش واڑی کلبرگی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی کے طور پر مفتی محمد علی قاضی صدر کرناٹک اُردو اکاڈمی بنگلور نے شرکت کی.محفل نساء گلبرگہ کی جانب سے ظفر محی الدین آرٹسٹ کو راجیو اتسو ایوارڈ 2025 ڈاکٹر غضنفر اقبال کو بال ساہتیہ پرسکار ،ڈاکٹر زیبا پروین 34 سال تعلیمی وتنظیمی خدمات پر بحسن و خوبی سبکدوشی ،ڈاکٹر نیئر جہاں ،33 سالہ تعلیمی خدمات پر بحسن و خوبی سبکدوشی اور ڈاکٹر کنیز فاطمہ کوتقرر عہدہ پرنسپل ہونے پر تہنیت پیش کی گئی .جلسہ کا آغاز امتہ مومن قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ ردا ناز نے نعت شریف سنانے کا شرف حاصل کیا۔ نگران جلسہ ڈاکٹر وہاب عندلیب سرپرست محفل نساء شاخ گلبرگہ نے مولانا مفتی محمد علی قاضی (صدر کرنا تک اُردو اکاڈمی بنگلور ) ظفر محی الدین آرٹسٹ راجیو اتسو ایوارڈ 2025 ڈاکٹر غضنفر اقبال بال ساہتیہ پرسکار،ڈاکٹر زیبا پروین ،ڈاکٹر نیئر جہاں اور ڈاکٹر کنیز فاطمہ کو تہنیت پیش کیے جانے پر انہیں مبارکباددی۔ پروگرام کے دوسرے حصے کے طور پر ایک نشست شائستہ یوسف کے نام زیرِ صدارت ڈاکٹر شمیم ژیا (صدر محفل نساء شاخ گلبرگہ ) منعقد ہوئی جس میں افسر نسرین نے شائستہ یوسف ایک تعارف، اسماء عالم نے تہنیتی نظم اور ڈاکٹر شائستہ یوسف نے ناول ”صدیوں کا رقص سے اقتباس پیش کیا۔ ڈاکٹر کوثر پروین نے نہایت خوش اسلوبی کے ساتھ دوسرے اجلاس کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی رکن کرناٹک اردو اکیڈمی ڈاکٹر پیرزادہ فہیم الدین صدر محبان اردو گلبرگہ، روف قادری ، اطہر بابا سیکرٹری ہیومن ایج گلشن اطفال اسکول، محمود شاہد وسلہ ٹی وی ، افتخار شریف شفیق عابدی بنگلور ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ صدر سٹیزن لیگل اکیڈمی ، صادق کرمانی منظور وقار مجیب علی خان نجم باگ صدر معلمہ نکہت پروین کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔
