محفل نعت شریف و میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارکؐ برائے خواتین

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جامعتہ المومنات مغل پورہ میں کل ہند محفل نعت شریف و میلاد النبیؐ و زیارت آثار مبارکؐ برائے خواتین 7 ستمبر 9 بجے صبح حافظہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔ بحیثیت مہمان خصوصی محترمہ اختر بیگم ، محترمہ افضل خاتون ، مفتیہ فریدہ بانو ، ریحانہ ہاشمی ، محترمہ فخر النساء ، محترمہ سیدہ طیبہ تسنیم نقشبندی ، محترمہ شہناز حمید ، مفتیہ سیدہ نسرین افتخار ، مفتیہ سیدہ عاتکہ طیبہ ، مفتیہ سیدہ عشرت بیگم شرکت کریں گے ۔ اس محفل کا آغاز حافظہ رمیصا افشین کی قرات ، مفتیہ تہمینہ تحسین کی نعت شریف سے ہوگا ۔ نظامت کے فرائض مفتیہ ناظمہ عزیز انجام دیں گی ۔ اس محفلمیں قاریہ فرحت ناز ، عالمہ واجدہ خاتون ، حافظہ رقیہ کلثوم ، مفتیہ عائشہ سمیہ ، حافظہ عائشہ ادیبہ ، قاریہ ارم ، قاریہ کوزگی کوثر ، قاریہ نازیہ پروین، مفتیہ فریعہ نورین ، حافظہ ثریدہ عذرین و دیگر نعت شریف پیش کریں گے ۔۔