محفوظ حج، سعودی عرب کی کوششوں کا ڈبلیو ایچ او کا معترف

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے ماحول میں محفوظ حج اورحاجیوں کے لیے حفاظتی اقدامات پر سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔میڈیا کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے حاجیوں کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔پریس کانفرنس میں کہا کہ سعودی حکومت نے دوران حج کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جو اقدامات کیے وہ ان ملکو ں کے لیے مثال ہیں جووائرس کے ماحول میں زندگی گزارنے اور نئی صورتحال سے خود کو ہم آہنگ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ نئے کورونا کی وبا کا مطلب یہ نہیں کہ معمولات زندگی رک جائیں۔