محفوظ طریقہ سے رمضان کا اہتمام کریں، پولیس کمشنر کی اپیل

   

حیدرآباد : کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے مسلمانوں کو ماہِ رمضان المبارک کی مبارکبادی اور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ محفوظ طریقہ سے اس ماہ کا اہتمام کریں۔ اپنے ٹوئیٹر پیام میں انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا کے کیسس میں اضافہ ہورہا ہے ، لہذا ماسک کا استعمال کرنا ضروری ہے جبکہ ہاتھوں کو بار بار دھونے کے ساتھ سماجی فاصلہ کی برقراری ضروری ہے تاکہ اس وباء پر قابوپایا جاسکے۔