دہلی میں اسکول کا بھی معائنہ کرنے اروند کجریوال کی خواہش
نئی دہلی ۔ 21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انہیں دہلی میں محلہ کلینکس اور اسکولوں کا معائنہ کرنے کی دعوت دی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت کی جانب سے شروع کردہ ہیلت اسکیم کے ساتھ مرکز کے اوشیمان بھارت پروگرام کو ضم کیا جاسکتا ہے یا نہیں ، اروند کجریوال جنہوں نے وزیراعظم مودی کی جانب سے دو دن قبل منعقدہ کُل جماعتی اجلاس میں شرکت نہیں کی ۔ انہوں نے مرکز کے ساتھ اپنی حکومت کی جانب مکمل تعاون کا تیقن دیا ۔ اروند کجریوال اور وزیراعظم مودی کی یہ پہلی ملاقات تھی ۔ دوسری میعاد کیلئے بی جے پی زیرقیادت نریندر مودی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ ملاقات کی گئی ۔ اس ملاقات میں اوشیمان بھارت اسکیم پر مختصر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کجریوال نے وزیراعظم کو دہلی حکومت کی ہیلت اسکیم سے واقف کروایا ۔ اس کے ساتھ یہ بھی تیقن دیا کہ وہ اوشیماں بھارت اسکیم کو بھی اپنی اسکیم کیساتھ ملاکر عمل کریں گے ۔ اوشیماں بھارت پردھان منتری آڑوگیہ یوجنا کے تحت حکومت کا مقصد 50کروڑ غریب عوام کا احاطہ کرتے ہوئے اُن کے صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ اب تک اس اسکیم سے 26لاکھ غریب مریضوں سے استفادہ کیا ہے اور دواخانوں میں علاج کروایا ہے ۔ قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں چیف منسٹر دہلی کجریوال نے کہا تھا کہ ان کی حکومت کی صحت اسکیم بڑی اور جامع ہے ۔
