لندن ۔کورونا وائرس ٹسٹ کے نتائج منفی آنے پر 6 مزید پاکستانی کرکٹرز3 جولائی کوانگلینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق کورونا ٹسٹ منفی آنے پر6 مزید کرکٹرز 3 جولائی کو انگلینڈجائیں گے، کرکٹرز کا کورونا ٹسٹ منفی آنے کے بعد سفر کا منصوبہ کو آج حتمی شکل دی جائے گی۔پا کستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق انگلینڈ روانگی کے کے لیے دو مختلف فلائٹس زیر غو ر ہیں جس کے لیے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع نے کہا ہے کہ 6 کرکٹرز کے ایک نجی لیب سے بھی کورونا ٹسٹ کروا لیے گئے ہیں۔ غیر ملکی ایئر لائن جس لیب سے ٹسٹ تسلیم کرتی ہے اس سے ٹسٹ کرائے گئے ہیں ، چھ کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد رضوان، وہاب ریاض، حسنین، شاداب اور فخر زمان شامل ہیں۔پی سی بی نے کہا ہے کہ کرکٹرز مانچسٹر پہنچنے کے بعد بذریعہ بس ووسٹر جائیں گے ۔ ووسٹر پہنچنے پر کرکٹرز کے دوبارہ کوویڈ 19 ٹسٹ ہوں گے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق منفی نتیجہ آنے پرکرکٹرز کو دیگر اسکواڈ کے ساتھ شامل کر لیا جائے گا جبکہ 6 کرکٹرز دوکوویڈ 19 ٹسٹ منفی آنے پر انگلینڈ جانے کے اہل ہوئے ہیں۔