محمدسمیع کی آگ اگلتی گیند بازی، بلے بازوں کو گرایا، اسٹمپ توڑا اورریکارڈ بنائے

   

وشاکھا پٹنم /6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) محمد سمیع نے وشاکھا پٹنم کی سوکھی پچ کا بہترین استعمال کیا اوراسٹمپ کی لائن پرگیند رکھ کربلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا۔ انہوں نیپانچ میں سے چار وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے۔ ٹسٹ میں کسی ہندوستانی گیند بازنے دوسری بار4 وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے ہیں۔وشاکھاپٹنم: ہندوستان نے پہلے ٹسٹ میں جنوبی افریقہ کو 203 رنوں سے شکست دے کرتین میچوں کی سیریز میں 0-1 سے سبقت حاصل کرلی ہے۔محمد سمیع نے 35 رن کے عوض پانچ وکٹ حاصل کئے جبکہ رویندرجڈیجہ نے 4 وکٹ کے لئے 87 رن خرچ کئے۔ ان دونوں گیند بازوں کی زبردست گیند بازی کی بدولت جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 191 رنوں پرسمٹ گئی۔ ہندوستان نے جیت کے لئے 395 رنوں کا ہدف دیا تھا، لیکن محمد سمیع نے میچ کی چوتھی اننگ میں اپنی زبردست گیند بازی سے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کی ایک نہیں چلنے دی۔محمد سمیع نے جنوبی افریقہ کے بڑے بلے بازوں ٹینبا باؤما (0)، فاف ڈوپلیسی (13) اورکوئنٹن ڈی کاک (0) کوجلدی جلدی آؤٹ کرکے ٹیم انڈیا کو جیت کی جیت کے لئے راہ ہموارکردی۔ اس کے بعد ڈین پیٹ اورکگیسو رباڈا کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقی ٹیم کی شکست کی عبارت لکھ دی۔ ڈین پیٹ کو جب انہوں نے بولڈ کیا تو اسٹمپ بھی ٹوٹ گیا۔ بعد میں سنجے مانجریکرنے انہیں وہ ٹوٹا ہوا اسٹمپ نشانی کے طورپردے دیا۔پانچ میں سے 4 بلے بازوں کے اسٹمپ بکھیرے محمد سمیع نے وشاکھا پٹنم کی سوکھی پچ کا بہترین استعمال کیا اوراسٹمپ کی لائن پرگیند رکھ کربلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا۔ انہوں نے پانچ میں سے چار وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے۔ ٹسٹ میں کسی ہندوستانی گیند بازنے دوسری بار4 وکٹ بولڈ کے ذریعہ حاصل کئے ہیں۔ سمیعسے قبل جسپریت بمراہ نے گزشتہ ماہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پر 4 وکٹ بولڈ کرکے حاصل کئے تھے۔ 1932 میں ہندوستان کے پہلے ٹسٹ سے لے کراگست 2019 میں ویسٹ انڈیزکے خلاف پہلے ٹسٹ سے پہلے تک کسی ہندوستانی نے 4 وکٹ بولڈ کرکے نہیں لئے تھے۔ وہیں اب تین ٹسٹ میں دوبارہندوستانی گیند بازیہ کمال کرچکے ہیں۔وتھی اننگ میں 23 سال بعد ہندوستانی گیند بازنے لئے پانچ وکٹ محمد سمیع نے ٹسٹ کرکٹ میں پانچویں بارایک اننگ میں پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ وہیں 23 سال میں پہلی بارکسی ہندوستانی تیزگیند بازنے ہندوستان میں ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں 5 وکٹ لینے کا کمال کیا ہے۔ آخری باریہ کمال جواگل سری ناتھ نے 1996 میں کیا تھا۔ وہیںمحمد سمیع پانچویں تیزگیند بازہیں، جنہوں نے ٹسٹ میچ کی چوتھی اننگ میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میںمحمد سمیع کی کارکردگی میں زبردست بہتری آئی ہے۔ وہ ٹسٹ میں ٹیم انڈیا کے لئے اہم کھلاڑی کے طورپرابھرے ہیں۔ ساتھ ہی دوسری اننگ میں وکٹ لینے میں بھی محمد سمیع کا کوئی جواب نہیں ہے۔محمد سمیع کے اعدادوشمارپرنظرڈالیں توسامنے آتا ہے کہ پہلی اننگ میں انہوں نے 34.47 کی اوسط سے 78 وکٹ لئے ہیں۔ اس میں ایک بارانہوں نے اننگ میں پانچ وکٹ لئے ہیں۔ وہیں دوسری اننگ میں انہوں نے 22.58 کی اوسط سے 80 وکٹ لئے ہیں۔ اس میں انہوں نے 4 بار5 وکٹ لینے کا کمال کیا ہے۔ وہیں جنوری 2018 سے دیکھیں تومحمد سمیع نے ٹسٹ میں پہلی اننگ میں 23 وکٹ نکالے ہیں۔ اس میں ان کا اوسط 37.56 اوراسٹرائیک ریٹ 70.5 کا رہا ہے۔ وہیں دوسری اننگ میں 17.70کی اوسط اور 32.1 کے اسٹرائیک ریٹ سے انہوں نے 40 وکٹ لئے ہیں۔