نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے دستور ہندکی دفعہ 224 کی شق (1)کے ذریعہ عطا کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر محمد غوث شُکرے کمال کو کرناٹک کی ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا ہے ۔ وزارت قانون اور قانون وانصاف نے آج اس سلسلے میں ایک نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔مسٹر محمدغوث شکرے کمال ، کرناٹک کی ہائی کورٹ اور بنگلورو کی ذیلی عدالتوں میں 23 برس سے زیادہ عرصے سے پریکٹس کررہے ہیں۔ وہ دیوانی ، فوجداری ، آئینی ،لیبر ،ثالثی ،محصول اور وقت کے معاملات میں پریکٹس کرتے ہیں۔
