محمد آصف پھر اسنوکر ورلڈ چمپئن، برجیش کو شکست

   

مناما، 19 جولائی (ایجنسیز) پاکستان اسنوکر کے کنگ محمد آصف نے بحرین میں کھیلے گئے آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر کے فائنل میں انڈیا کیبرجیش دامانی کو 4-3 سے شکست دے کر ایک اور ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ آصف نے کہا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں۔ آصف کے مطابق جب بھی بھارت سے پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔