حیدرآباد 3 اکتوبر (سیاست نیوز) ای ڈی نے سابق ہندوستانی کرکٹ کپتان اور حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے سابق صدر محمد اظہرالدین کو منی لانڈرنگ کیس میں سمن جاری کرکے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے ۔ ایچ سی اے اسکام کی ای ڈی تحقیقات کر رہا ہے۔ محمد اظہرالدین پر اسوسی ایشن کی صدارت کے دوران فنڈس کے بے جا استعمال کا الزام ہے۔ ایچ سی اے کے اسٹیڈیم واقع اپل میں مختلف کاموں کیلئے بے جا فنڈس کی منظوری کے الزامات کی جانچ کی جارہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے محمد اظہرالدین کو سمن جاری کیا ہے۔ اس سے قبل اپل پولیس سے ایف آئی آر درج کیا جاچکا ہے جس میں گیندوں کی خریدی ، جم کے آلات اور دیگر اشیاء کی خریدی میں بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔ 1