حیدرآباد ۔4۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے 8 اکتوبر کو تحقیقات کیلئے حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ہے ۔ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کی صدارت کے دوران فنڈس کے بے جا استعمال کے الزامات کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ جانچ کر رہا ہے۔ ای ڈی نے اظہرالدین کو جمعرات کے دن حاضر ہونے کی نوٹس دی تھی لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے جس پر دوبارہ نوٹس جاری کی گئی اور 8 اکتوبر کو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔ اپل کرکٹ اسٹیڈیم کے مختلف امور میں 20 کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس میں علحدہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ 2019-22 کے دوران جنریٹر ، کرکٹ گیند ، آتش فرو آلات اور دیگر اشیاء کی خریدی میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ اپل پولیس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کی بنیاد پر انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ اظہرالدین کے علاوہ مزید دو افراد کو سمن جاری کیا گیا۔ 1