محمد اظہر الدین کو بارکونسل کی رکنیت اور خدمات کے آغاز پر تہنیت

   

نرمل یکم / جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر نرمل کے ایک نوجوان محمد اظہر الدین حال ہی میں وکالت کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد تلنگانہ بار کونسل میں اپنے نام کا اندراج کروانے کے بعد اپنی خدمات نرمل میں شروع کرنے جارہے ہیں۔ آج مقامی دفتر سیاست نرمل میں محمد اظہرالدین ایڈوکیٹ کو سید جلیل ازہر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نے ان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور نیک تمناؤں کااظہار کیا ۔ اس موقع پر سینئیر کانگریسی قائد انیس احمد خان الحاج عبدالرحمن ، محمد زاہد علی این آر آئی ، محمد عظیم الدین جرنلسٹ ، سید اسمعیل ناصر ڈیویژن رپورٹر روزنامہ سیاست نرمل بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انیس احمد خان نے اظہرالدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تنگدستی غریبی اور مفلسی کا قتل کرنے والی ایک ہی تلوار ہے تعلیم ، لہذا نسل نو کو چاہئے کہ وہ تعلیمی میدان میں جدوجہد کرتے ہوئے ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کریں۔ آج معاشرہ میں مسلم وکلاء کی بہت زیادہ ضرورت محسوس کی جارہی ہے ۔ میں نوجوان تعلیم یافتہ طلباء و طالبات کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ تعلیمی میدان میں اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرتے ہوئے خاندان اور اپنے علاقہ کے ساتھ ساتھ ملک کا نام روشن کرنے کیلئے آگے آئیں۔