شہر کے ٹاسک فورس ڈپارٹمنٹ کی تشکیل نو میں کمشنر سی وی آنند کااہم انتظامی فیصلہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کمشنر سی وی آنند نے شہر کے اہم ٹاسک فورس ڈپارٹمنٹ کی تشکیل نو کر کے ایک اور اہم انتظامی فیصلہ کیا ہے ۔ سینئیر پولیس افسر محمد اقبال صدیقی کو ویسٹ اور ساوتھ ویسٹ زون کا انچارج نیا ایڈیشنل ڈی سی پی مقرر کیا ۔ جس کا باضابطہ اعلان اتوار کو کیا گیا ۔ حیدرآباد پولیس کمشنریٹ میں پہلے صرف چار زون تھے لیکن بعد میں یہ تعداد بڑھ کر پانچ کردی گئی ۔ ہر زون میں ایک مخصوص ٹاسک فورس موجود ہیں ۔ جس کی قیادت ڈی سی پی یا ایڈیشنل ایس پی کی سطح کے افسر کرتے ہیں ۔ ڈی سی پیز پر کام کا بوجھ کم کرنے کے لیے انتظامیہ نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ ڈی سی پیز کو ویسٹ نارتھ اور سنٹرل زونس اور ایڈیشنل ڈی سی پیز کو ایسٹ اور ساوتھ زونس میں تفویض کیا جائے ۔ ڈی سی پی کا مرکزی دفتر سکندرآباد میں رہا جب کہ ایڈیشنل ڈی سی پی نے پرانے شہر میں واقع تاریخی پرانی حویلی سے کام کیا ۔ وقت گزرنے کے ساتھ جیسے ہی شہر نے حیدرآباد نارکوٹکس انفورسمنٹ ونگ تشکیل دیا زونس کی تعداد بڑھ کر سات ہوگئی ۔ ابتدائی طور پر جنوب مشرقی اور HNEW یونٹس ایک ہی ڈی سی پی کے تحت کام کرتے تھے ۔ بعد میں اس ڈی سی پی کو ویسٹ ساوتھ ویسٹ ، نارتھ اور سنٹرل زونس کے ساتھ HNEW کا چارج کیا گیا ۔ آپریشنل اور تکنیکی ضروریات کی وجہ سے ساوتھ ویسٹ زون کو پچھلے سال ایک ایڈیشنل ڈی سی پی کو دوبارہ تفویض کیا گیا تھا ۔ اب تازہ ترین رد و بدل میں کمشنر سی وی آنند نے اقبال صدیقی کو ویسٹ اور ساوتھ ویسٹ دونوں ٹیموں کے لیے نیا ایڈیشنل ڈی سی پی مقرر کیا ہے ۔ اس سے قبل اقبال صدیقی نے سنٹرل کرائم اسٹیشن کے ساتھ ایڈیشنل ڈی سی پی کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ اقبال صدیقی پولیس فورس میں مختلف اہم عہدوں پر اپنی طویل اور ممتاز خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں ۔۔ ش