سداسیوپیٹ 16/ جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد الیاس شریف رکن بلدیہ سداسیوپیٹ نے اپنے بلدی فنڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے کی لاگت سے صالحین چمن قبرستان میں سی سی سڑک کے کاموں کو انجام دیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے تعاون سے آنے والے دنوں میں اس قبرستان کے ماباقی کاموں کو بھی انجام دیا جائے گا۔اس فنڈ کی منظوری میں تعاون کرنے کیلئے انہوں نے سابقہ رکن اسمبلی چنتا پربھاکر اور ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ عید گاہ کمیٹی معتمد ظہیر پٹیل ، غوث مالیہ ، محمد شریف ، محمد خلیل موجود تھے ۔
