محمد امتیاز اسحق اقلیتی فینانس کارپوریشن کے صدرنشین مقرر، مزید 2 صدورنشین کا تقرر

   

حیدرآباد۔/23مارچ، ( سیاست نیوز) حکومت نے 3 مختلف کارپوریشنوں کیلئے صدور نشین کے تقررات عمل میں لائے ہیں۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 676 جاری کیا ہے۔ محمد امتیاز اسحق کو جن کا تعلق محبوب نگر ضلع سے بتایا جاتا ہے تلنگانہ اسٹیٹ اقلیتی فینانس کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا۔ آر سریدھر ریڈی کو اسٹیٹ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور ایم سرینواس کو تلنگانہ اسٹیٹ روڈس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا صدرنشین مقرر کیا گیا ہے۔ جی او کے مطابق صدور نشین کی میعاد جائزہ لینے کی تاریخ سے دو سال رہے گی۔ متعلقہ محکمہ جات کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صدورنشین کیلئے آفس، اکاموڈیشن، گاڑی، اسٹاف اور دیگر سہولتوں کا انتظام کریں۔ر