ورنگل ۔محمد امجد علی سب رجسٹرار و صدر تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسرس جنگائوں کی جانب سے انکی رہائش گاہ واقع پوسٹل کالونی ہنمکنڈہ میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔گریٹر ورنگل میونسپل کارپوریشن اڈیشنل کمشنر انیس الرشید نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رمضان المبارک وہ مقدس مہینہ ہے جس کے بارے میں حضور سرور کائینات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ برکتوں کا مہینہ ہے اور قرآن حکیم میں ہے ’مسلمانوں تم پر اس طرح روزے فرض کردیئے گئے جس طرح تم سے پہلی امتوں اور قوموں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم میں تقوی ٰ پیدا ہو۔انہوںنے کہاکہ روزے کی برکات حاصل کرنے کے لئے دن بھر ایسا طرز عمل اختیار کریں جو تقوی ٰ کے تقاضے کو پورا کرے ۔جناب محمد امجدعلی سب رجسٹرار و صدر تلنگانہ گزیٹیڈ آفیسر جنگائوں نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ افطار پارٹی سے بھائی چارگی اور محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی مثال قائم ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ ثواب کمانے کیلئے روزے داروں کو افطار اور مستحق لوگوں کی امداد کرنی چاہیئے۔ اس موقع پر حسن الدین، قاسم خان بیابانی سابق وقف کمیٹی چرمین، حسن بھائی، جلال، محمدعلی زبیر، محمد ایوب، افضل ، افضل علی ودیگر موجود تھے۔