محمد بن حمد آل ثانی کے انتقال پر تعزیت

   

Ferty9 Clinic

ًریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی کو محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کا پیغام بھیجا۔شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا مجھے عزت مآب شیخ محمد بن حمد بن عبداللہ بن جاسم آل ثانی کی وفات کی خبر موصول ہوئی ہے۔ میں آپ اور مرحوم کے دیگر اہل خانہ سے اپنی دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکر رہا ہوں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو غریق رحمت کرے اور آپ کو نقصانات سے محفوظ رکھے۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی امیر کو تعزیتی پیغام بھیجا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آپ کی عظمت اور مرحوم کے اہل خانہ کو اپنی گہری تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی بھیجتے ہیں۔ ہم اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اسے اپنی رحمت اور بخشش کی فراوانی سے ڈھانپ لے۔ ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔