ریاض ۔18جون (سیاست ڈاٹ کام)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورفرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے درمیان ٹیلی فون پر تبادلہ خیال ہوا۔دونوں رہنمائوں نے علاقائی اورعالمی امور پر بات چیت کی۔سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔