ریاض: سعودی عرب اور چین کے درمیان ثقافتی تعاون کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ کیلئے نامزدگیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ نامزدگیاں فروی 2025 کے آخر تک ویب سائٹ پر کی جا سکیں گی۔ سکریٹری جنرل برائے ایوارڈز عبدالمحسن العقیلی نے بتایا ہیکہ دونوں ممالک کے ثقافتی و علمی اداروں کو چار مختلف کیٹیگریز میں نامزدگیوں کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ جن میں ثقافتی شعبہ میں تحقیق و مطالعہ ، فنکارانہ و تخلیقی کام، عربی اور چینی زبان میں ترجمہ اور سال کی ثقافتی شخصیت شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا سال کی ثقافتی شخصیت کی نامزدگی کے علاوہ جو نامزدگیاں شہزادہ محمد بن سلمان ایوارڈ’ کیلئے ہو سکیں گی ان میں ثقافتی و علمی ادارے شامل ہیں۔ یہ افراد اور ادارے اپنے آپ کو نامزدگی کیلئے پیش کر سکتے ہیں۔