محمد بن سلمان ریفائنری حملہ کی عالمی تحقیقات کے خواہاں

   

Ferty9 Clinic

ریاض، 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد محمد بن سلمان السعود نے پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے کی بین الاقوامی جانچ کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تفتیش کا مقصد سعودی عرب کی جانب سے وضع کئے گئے طریق کار سے عالمی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فون پر بات چیت کے دوران روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حملہ کے بارے میں پتہ لگانے کے لئے بین الاقوامی تحقیقات میں تعاون دینے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔صدر پوٹن نے اقتصادی بنیادی ڈھانچے پر حملے کی سخت مذمت کی۔ دونوں ملک کے درمیان دنیا کی مارکیٹوں میں پیٹرولیم کی سپلائی میں رکاوٹ نہ ہو اس پر بات چیت ہوئی۔