محمد بن سلمان نے امریکہ سے قانونی تحفظ مانگا

   

واشنگٹن : عرب کے حساس ادارے کے ایک سابق افسر کو قتل کرنے کے کیس پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ سے عدالتی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے حساس ادارے کے ایک سابق افسر کو قتل کرنے کے اقدام کے تعلق سے ٹرمپ انتظامیہ سعودی عرب کے ولیعہد کو عدالتی تحفظ فراہم کئے جانے کی درخواست کا جائزہ لے رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کو سعودی حکومت کی جانب سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے جس میں اپیل کی گئی ہے کہ محمد بن سلمان کو سعودی خفیہ ادارہ کے سابق افسر کو قتل کرنے کے کیس میں عدالتی تحفظ فراہم کیا جائے۔سعد الجابری کے قتل پر ولیعہد کے خلاف جو کیس دائر ہے ، اس میں محمد بن سلمان کو قانونی تحفظ فراہم کیا جائے۔