ریاض : سعودی ولی عہد، وزیراعظم اور کونسل برائے اقتصادی امور اور ترقی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے صنعت کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ایک ایسی صنعتی معیشت تک پہنچنا ہے جو سرمایہ کاری کو راغب کرے اور اقتصادی تنوع کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس کا مقصد وڑن سعودی عرب 2030 کے مقاصد کے مطابق گھریلو مصنوعات اور غیر تیل کی برآمدات کو ترقی دینا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد نے کہا کہ “ہمارے پاس ایک مسابقتی اور پائیدار صنعتی معیشت تک پہنچنے کے تمام امکانات موجود ہیں، جن میں پرجوش نوجوان صلاحیتوں، بہترین جغرافیائی محل وقوع، بھرپور قدرتی وسائل اور سرکردہ قومی صنعتی کمپنیاں شامل ہیں۔