محمد بن سلمان کا وائٹ ہاؤس دورہ 48گھنٹوں میں 4 ارب سے زائد بار دیکھا گیا

   

ریاض24 نومبر(ایجنسیز) سعودی عرب کے وزیرِ اطلاعات سلمان الدوسری نے کہا ہے کہ ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گزشتہ ہفتے کے وائٹ ہاؤس دورے کا میڈیا کوریج کو صرف 48 گھنٹوں میں 4 ارب سے زائد ویوز ملے۔ وہ اتوار کو ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، جس میں وزیرِ انصاف ولید السمعانی بھی موجود تھے۔ سلمان الدوسری کے مطابق یہ اعداد و شمار عالمی سطح پر مملکت کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہیں۔ کانفرنس کے دوران وزیرِ انصاف ولید السمعانی نیکہا کہ وزارتِ انصاف کی خدمات سے عوامی اطمینان کی شرح 2022 کے 78 فیصد سے بڑھ کر 92 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مملکت کی جامع ڈیجیٹل تبدیلی کے تحت 50 لاکھ سے زیادہ الیکٹرانک کیس فائلز پر کارروائی کی جا چکی ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار سعودی وژن 2030 کے تحت حاصل ہونے والی مسلسل کامیابیوں کا حصہ ہیں۔