محمد بن سلمان کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان

,

   

انٹلی جنس کے سابق اعلیٰ عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزامات پر ٹرمپ نظم و نسق کا غور

واشنگٹن : امریکی حکومت سعودی عرب کے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف کارروائی پر غور کررہی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے مبینہ طور پر انٹلی جنس کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار سعد الجابری کے قتل کی سازش کی تھی۔ اِس عہدیدار کے تعلق سے خطرہ تھا کہ وہ ولیعہد شہزادہ کے اقتدار پر پہونچنے کے لئے انجام دیئے گئے منصوبوں کا راز فاز کرسکتا تھا۔ اِس کیس سے متعلق قانونی دستاویزات کے مطابق سعودی حکومت سے کہا گیا ہے کہ سابق عہدیدار کے قتل کی تفصیلات پیش کرے۔ جواب میں سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے سابق انسداد دہشت گردی عہدیدار اور امریکی انٹلی جنس کے دیرینہ مشیر جو اِس وقت کینیڈا میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے سفارش کی ہے کہ محمد بن سلمان کو امریکہ میں حال ہی میں داخل کردہ دیگر کیسوں میں بھی ماخوذ کیا جائے۔ اِن کیسوں میں سے ایک کیس میں الزام ہے کہ انھوں نے سعودی عرب کے ناراض صحافی جمال خشوگی کو 2018 ء میں قتل کرنے کی ہدایت دی تھی۔ انھوں نے الجزیرہ نیوز اینکر کو بھی اہم معلومات افشاء کرنے کے لئے نشانہ بنایا تھا۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے گزشتہ ہفتہ ہی سعد الجابری کے وکیلوں سے سوالات کئے ہیں کہ محمد بن سلمان کے تعلق سے سعودی حکومت کی جو درخواست کی گئی ہے اِس پر قانونی طور پر نظرثانی کی جائے یا نہیں۔ سعودی شاہی خاندان سے قریب رہنے والے ایک شخص نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ محمد بن سلمان کے خلاف قانونی کارروائی زیرالتواء ہے۔ الجابری اور محمد بن سلمان کے اٹارنیوں کے بیانات پر تبصرے سے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے انکار کیا۔