پیرس : سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانس کے صدر امانویل میکرون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی کے مطابق’ ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعلقات میں مشترکہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا ہے‘۔’علاقائی اور بین الاقوامی صرتحال کے علاوہ باہمی دلچسپی کے کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا‘۔