محمد بن سلمان کے فرزند کی تصویر سے سوشل میڈیا پر دھوم

,

   

Ferty9 Clinic

ریاض۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اس وقت دْنیا کی طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم اب خاصے عرصے بعد اْں کے بیٹے شہزادہ سلمان بن محمد کی ایک اور تصویر وائرل ہوئی ہے جس نے سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل کی ہے۔اس تصویر میں کمسن شہزادہ سلمان روایتی سعودی لباس میں نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی، اب تک اسے لاکھوں افراد نے دیکھ کر کمسن شہزادے کے لیے اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور ان کی ترقی اور لمبی عمر کی دْعائیں کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی سعودی ولیعہد کے بیٹے شہزادہ سلمان بن محمد کی ایک تصویر وائرل ہوئی تھی جس نے سوشل میڈیا پر بہت مقبولیت حاصل کی تھی۔یہ تصویر اس وقت سامنے آئی جب ولیعہد کے بیٹے شہزادہ سلمان مشہور سعودی فٹ بال کلب الہلال کے دورے کے لیے گئے، وہاں انہوں نے الہلال کلب کے چیرمین فہد بن نافل کے ساتھ ایک تصویر کھنچوائی تھی۔ بعد میں یہ تصویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ ہو گئی جسے عوام نے کافی دلچسپی سے اسے شیئر کیا۔