محمد تنویر تلنگانہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین مقرر

   

تین کارپوریشنوں کے صدورنشین کا تقرر
حیدرآباد ۔6۔ جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ اسٹیٹ فینانس کمیشن کے صدرنشین کی حیثیت سے رکن کونسل وی بھوپال ریڈی کو نامزد کیا ہے ۔ ڈائرکٹرس کے طور پر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جی سرینواس یادو ، نارائن پیٹ ضلع کے مدور منڈل سے تعلق رکھنے والے محمد سلیم کا تقرر کیا گیا ۔ چیف منسٹر نے تلنگانہ اسٹیٹ ٹریڈ پروموشن کارپوریشن کے صدرنشین کی حیثیت سے سنگاریڈی ضلع کے وٹپلی منڈل سے تعلق رکھنے والے ایم بھکشاپتی کا تقرر کیا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے صدرنشین کے طورپر سنگا ریڈی ضلع کے ظہیر آباد سے تعلق رکھنے والے محمد تنویر کا تقرر کیا گیا۔ واضح رہے کہ محمد تنویر سابق وزیر جناب محمد فریدالدین مرحوم کے فرزند ہیں۔ر