جنگاؤں۔/16فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد جمال شریف ایڈوکیٹ و نائب صدر اقلیتی سل کانگریس پارٹی تلنگانہ نے آج دوپہر گاندھی بھون میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری و تلنگانہ انچارج دیپا داس منشی سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شال پوشی کی۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ نے گذشتہ 30 سال سے کانگریس پارٹی سے وابستگی پر مشتمل اپنا بائیو ڈاٹا انہیں پیش کیا۔ واضح رہے کہ دیپا داس منشی ایک حرکیاتی کانگریس قائد ہیں جو اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے میں سرگرم ہیں۔ اس موقع پر محمد رافع متین ایڈوکیٹ، محمد افروز، بابا، احمد شریف، ٹیپو، رحمن، نعیم اور دوسرے موجود تھے۔