محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل

   

دبئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی 20 درجہ بندی میں پاکستانی بیٹسمین محمد رضوان ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے جبکہ ڈیوڈ مالان بدستور پہلے، ایرون فنچ دوسرے، بابر اعظم تیسرے، ڈیوڈ کونوے چوتھے، ویراٹ کوہلی پانچویں، ریسی وین ڈرڈوسین چھٹے، لوکیش راہول ساتویں، گلین میکسویل آٹھویں، مارٹن گپٹل نویں اور رواں سال کے ٹاپ اسکورر محمد رضوان دسویں مقام پر ہیں۔ٹاپ 10 بولرز میں افریقی تبریز شمسی سرفہرست ہیں جس کے بعد راشد خان دوسرے، ایشٹن اگر تیسرے مقام پر ہیں۔ سرفہرست 3 آل راؤنڈرز میں محمد نبی، شکیب الحسن اور گلین میکسویل شامل ہیں۔