حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر ( راست ) گاندھی جینتی کے موقع پر ہاکی اسٹیڈیم سکھ ویلیج پر منعقدہ مقابلے میں محمد رضوان کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت سن نیٹ آل ویر پروفیشنل ٹیم نے اپنی حریف آر کے ونٹیج کو بہ آسانی 6 وکٹوں سے شکست دی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی 16 لیگ طرز پر مقررہ اوورس میں آر کے نے 106/4 رنز اسکور کئے جس میں ڈی نوین نے 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز اسکور کئے۔ سن نیٹ کیلئے توصیف احمد نے 15 رنز اور محمد عابد نے 14 رنز کے عوض فی کس 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ جوابی اننگز میں اوپنر محمد رضوان نے ایک سرے سے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کر کے ہی دم لیا جیسا کہ انہوں نے 42 گیندوں میں 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل تسخیر 64 رنز اسکور کئے اور ’’ مین آف دی میچ ‘‘ کے حقدار بنے ۔