مٹ پلی /12 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی کے انتخابات کے ضمن میں مٹ پلی شہر کے 17 مساجدمیں رائے دہی ہوئی ۔ چار امیوار محمد رضی الدین اختر جانی ، شیخ وکیل ، شیخ محمد عبدالمجید ، محمد عامر علی ، انتخابی میدان میں اترے ، رائیدہی کے بعد جملہ 1878 ووٹ کی گنتی ہوئی ۔ امیدوار محمد رضی الدین اختر جانی 1070 ووٹ حاصل کرتے ہوئے شیخ وکیل پر 583 ووٹوں کی اکثریت حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ۔ جبکہ شیخ وکیل کو 487 ووٹ ملے ، شیخ محمد عبدالمجید کو 265 ووٹ اور محمد عامر علی کو 56 ووٹ ملے ۔ الیکشن کمشنر محمد اظہر عالم خان نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے تعاون کردہ عملہ سے اظہار تشکر کیا۔