نئی دہلی: آلٹ نیوز کے شریک مالک محمد زبیر کے 4 دنوں کے پولیس ریمانڈ کو چیلنج دینے والی عرضی پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے دہلی پولیس سے 4 ہفتے میں جواب طلب کیا ہے۔ محمد زبیر نے پولیس ریکارڈ کو چیلنج دیتے ہوئے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ معاملہ 2018 کا ہے، دہلی پولیس نے معاملے میں اب کارروائی کی ہے۔ محمد زبیر کے وکیل ورندا گروور نے پولیس ریمانڈ کی مخالفت کی اور معاملے کو کم اہمیت والا بتایا۔