محمد سراج اور کوہلی نے پراکٹس شروع کردی

   

دبئی۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ سے واپسی پر چھ دن قرنطینہ میں گزارنے کے بعد ہفتہ کی صبح دبئی میں اپنے پہلے پراکٹس سیشن میں ساتھیوں کے ساتھ شمولیت اختیار کی۔ کوہلی اورفاسٹ بولر محمد سراج 12 ستمبر کو فرنچائز کے زیر اہتمام لندن سے چارٹر فلائٹ کے ذریعہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوسرے مرحلے کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچے تھے۔ ان کی آمد کے بعد یہ دونوں چھ دن کے لازمی قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ آر سی بی نے ہفتہ کی صبح تین منٹ کی ویڈیو پوسٹ کی اور ٹویٹ کیا جس میں کہا کہ ویرات کوہلی قرنطینہ کے بعد آر سی بی ٹیم میں شامل ہوئے-آر سی بی کیمپ میں مسکراہٹیں ، گلے ملتے کھلاڑی اور بطور کپتان ویرات کوہلی ، محمد سراج اور ہمارے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے نیٹ میں اپنی پہلی پراکٹس کی۔۔