نئی دہلی۔ ہندوستان کے فاسٹ بولرمحمد سراج نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف 6-21 کی سنسنی خیز بولنگ کی جس کے بعد آئی سی سی کی ونڈے پلیئر رینکنگ کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں بولروں میں پہلے نمبر پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ سراج نے پہلی بار اس سال جنوری میں پہلا مقام حاصل کیا تھا اور مارچ میں جوش ہیزل ووڈ کے ہاتھوں یہ مقام گنوا بیٹھے تھے۔ فائنل میں ان کی یادگار اور خطرناک کارکردگی کے بعد درجہ بندی میں انہوں نے آٹھ مقامات کی چھلانگ لگائی اور پہہلا مقام حاصل کرلیا ۔ سراج نے 2023 کا ایشیا کپ 12.2 کی اوسط سے 10 وکٹوں کے ساتھ ختم کیا۔ جنوبی افریقہ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر کیشو مہاراج مردوں کی ونڈے بولر رینکنگ میں ایک اور بڑا فائدہ حاصل کیا ہے ۔مہاراج جنہوں نے پہلے دو میچ ہارنے کے بعد جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی ونڈے سیریز جیتنے میں مدد فراہم کی، فائنل میچ میں 33 رنز کے عوض چارور سیریز میں آٹھ وکٹیں حاصلکی اور 15 ویں مقام پرپر پہنچ گئے، جو ان کے پچھلے کیریئرکی بہترین رینکنگ سے 10 درجے اوپر ہے۔رینکنگ میں اوپر جانے والے دیگر بولرز میں افغانستان کے اسپنر مجیب الرحمان دو درجے اور راشد خان تین درجے شامل ہیں۔