محمد سراج ٹخنے میں تکلیف کے باعث ویسٹ انڈیز سیریز باہر

   

Ferty9 Clinic

بارباڈوس۔ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج کو ٹخنے میں دردکی شکایت کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر دورہ ویسٹ انڈیز کے ونڈے لیگ کے لیے آرام دیا گیا ہے، یہ بات بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو بتائی۔تاہم بی سی سی آئی نے سیمر کے متبادل کی تلاش نہیں کی ہے، جو ہندوستان کی 1-0 سے سیریز جیتنے کے بعد باقی ٹسٹ ٹیم کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوئے تھے۔ بی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا محمد سراج کے ٹخنے میں تکلیف ہے اور احتیاطی تدابیرکے طور پر بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ٹیم نے27 جولائی 2023 کو بارباڈوس میں شروع ہوئی ونڈے سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی کو طلب نہیں کیا ہے۔ ویسٹ انڈیزکے دورے کے بعد ہندوستان کے شیڈول میں ایشیا کپ شامل ہے جو اگست کے آخر سے ستمبرکے وسط تک مقرر ہے۔ وہ اکتوبر میں گھر پر ونڈے ورلڈ کپ سے قبل ستمبر میں آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں مصروف ہوں گے۔29 سالہ فاسٹ بولر سال کے آغاز سے ہی باقاعدہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ سراج نے سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے لیے تمام ونڈے کھیلے ہیں۔وہ بارڈر۔ گواسکر ٹرافی (ٹسٹ) میں ہندوستان کی 2-1 کی فتح کا بھی حصہ تھے اور رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے آئی پی ایل 2023 میں بھی ایک اہم کردار ادا کیا، جہاں انہوں نے14 میچوں میں 19 وکٹیں حاصل کیں، جوآر سی بی کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں ہیں ۔ سراج اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ویسٹ انڈیز کی سیریز سے قبل پانچ وکٹیں لینے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل اسکواڈ کا بھی حصہ تھے، جہاں انہوں نے دو ٹسٹ میچوں میں سات وکٹیں حاصل کیں، جس میں دوسرے ٹسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں بھی شامل تھیں۔سراج کے ساتھ عمران ملک فاسٹ بولنگ شعبہ کا حصہ ہیں لیکن اب سراج کی غیر موجودگی میں شاردول ٹھاکرجوکہ 35 میچوں میں 50 وکٹوں کے ساتھ ہندوستان کے اسکواڈ میں سب سے زیادہ تجربہ کار بن گئے ہیں۔