محمد سراج کا ایک اور کارنامہ……آئی پی ایل میں سب سے زیادہ ’ڈاٹ بال‘کا اعزاز

   

ممبئی :محمد سراج کے ستارے عروج پر ہیں ۔فاسٹ بولرکا اس وقت پرپل کیپ پر راج ہے۔ سراج نے اب تک 6 میچ کھیل کر 12 وکٹ لیے ہیں۔ محمد شمیع نے اب تک 5 میچوں میں 10 وکٹ حاصل کیے ہیں۔ آئی پی ایل میں اب تک سب سے ڈاٹ گیندیں کرنے کا کمال کسی اور نے نہیں بلکہ محمد سراج نے کیا ہے۔ سراج نے 82 گیندیں ایسی پھینکی ہیں جس پر کوئی رن نہیں بنا ہے۔ اس معاملے میں دوسرے نمبر پر شمی ہیں۔ شمی نے اب تک 5 میچوں میں 65 ڈاٹ بال ڈالی ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرینٹ بولٹ تیسرے نمبر پر ہیں، بولٹ نے 5 میچ کھیلے ہیں اور اس دوران 58 گیندیں ایسی کی ہیں جن پر کوئی رن نہیں بن سکا۔ اس معاملے میں، ارشدیپ سنگھ نے اپنے 6 میچوں کے دوران کل 53 ڈاٹ گیندیں کی ہیں۔ ورون چکرورتی نے 6 میچوں میں 52 ڈاٹ گیندیں کیں ہیں۔