حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائی کورٹ نے صدرنشین وقف بورڈ کی حیثیت سے محمد سلیم کی برقراری کو چیلنج کرتے ہوئے دائر کی گئی رٹ درخواست کو خارج کردیا۔ چیف جسٹس راگھویندر سنگھ چوہان اور جسٹس اے ابھیشک ریڈی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔ واضح رہے کہ جسٹس راج شیکھر ریڈی نے محمد سلیم کی برقراری کے خلاف دائر کی گئی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس پر سنگل جج کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ چیف جسٹس کی زیر قیادت ڈیویژن بنچ پر اجلاس کی سماعت ہوئی اور بنچ نے درخواست گزار کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے پٹیشن کو خارج کردیا۔