نئی دہلی ۔ ۔ 23ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) کٹک ون ڈے میچ میں جیت درج کرنے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرلی۔ اس سے پہلے ہندوستانی ٹیم نے ٹی 20 سیریز بھی اسی فرق سے جیتی تھی۔ کٹک ونڈے میں ہندوستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع نے ایک ہی وکٹ لیا لیکن اس ایک وکٹ کے ساتھ ہی انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کردی۔ سال 2019 میں ونڈے میں وکٹ لینے کے معاملہ میں محمد سمیع کے بعد نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا نمبر آتا ہے ، جنہوں نے 38 وکٹ لئے ہیں۔ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ہی لاکی فرگیوسن ہیں ، جن کے نام 35 وکٹیں ہیں۔ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان 34 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اور ہندوستان کے بھونیشور کمار 33 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ لیکن نمبر ایک مقام پر موجود سمیع اس وقت 38 وکٹ حاصل کئے تھے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب 28 سالہ سمیع نے سال کا اختتام ونڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کامیاب بولر کے طور پر کیا ہے۔