دورۂ ویسٹ انڈیز کیلئے ہندوستانی ٹیموں کا اعلان
نئی دہلی۔ روتوراج گائیکواڑ، یشسوی جیسوال اور مکیش کمار نے ڈومینیکا میں 12 جولائی کو شروع ہونے والے ہندوستان کے آئندہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پہلی مرتبہ ٹسٹ ٹیم میں جگہ حاصل کی ہے۔ آئندہ دومیچوں کی ٹسٹ سیریز کے لیے مردوں کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں جوکہ ہندوستان کے 2023-25 ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ سائیکل کا آغاز بھی ہے، اس اعلان کے ساتھ چیتشور پجارا، امیش یادو اور محمد شامی کے لیے ٹیم میں کوئی جگہ نہیں بنی۔ گائیکواڑ اور جیسوال کو ٹیم میں شامل کرنا جسے ہندوستانی ٹسٹ بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی کے ممکنہ آغاز کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ ٹسٹ سیریزکے بعد تین میچوں کی ونڈے سیریز کے لیے روتوراج اور مکیش بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے، سنجو سیمسن دوسرے وکٹ کیپر بیٹرکے طور پر شامل ہوں گے۔ ہندوستان کو پانچ ٹی20 بھی کھیلنا ہے اور اس کے لئے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ڈومینیکا میں ونڈسر پارک 12 سے 16 جولائی تک پہلے ٹسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، اس کے بعد دوسرا ٹسٹ 20 سے 24 جولائی تک ٹرینیڈاڈ کے کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹسٹ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا 100 واں ٹسٹ میچ بھی ہوگا۔ پہلے دو ونڈے 27 اور 29 جولائی کو بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول میں ہوں گے۔ تیسرا ونڈے یکم اگست کو ٹرینیڈاڈ کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جو پہلی بار ویسٹ انڈیز کے مردوں کے ونڈے مقابلے کی میزبانی کرے گی۔ ہندوستان کا ٹسٹ اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، رتوراج گائیکواڑ، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، اجنکیا رہانے (نائب کپتان)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ ، شاردول ٹھاکر، اکشر پٹیل، محمد سراج، مکیش کمار، جے دیو انادکت اور نودیپ سینی۔ ہندوستان کا ونڈے اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، رتوراج گائیکواڑ، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، شاردول ٹھاکر، رویندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، یوزویندر چہل، کلدیپ یادو، جے دیو انادکت، محمد سراج، عمران ملک اور مکیش کمار۔