دبئی : تازہ ترین درجہ بندی میں بولروں کے درمیان مقابلہ سخت ہے، جہاں ٹاپ 5 ونڈے بولروں میں راشد خان، مہیش تھیکشانا، برنارڈ شولٹز، شاہین آفریدی اورکلدیپ یادو کے درمیان صرف 18نشانات کا فرق ہے۔دوسری جانب ہندوستانی آل راؤنڈرز رویندر جڈیجہ (11ویں) اور محمد سمیع (13ویں) انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندارکارکردگی کے بعد درجہ بندی میں ترقی کی ہے۔ افغانستان کے محمد نبی اب بھی آل راؤنڈرزکی فہرست میں معمولی برتری کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ نیوزی لینڈکے کپتان مچل سینٹنر دو درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر سب سے بڑے ترقی کرنے والوں میں شامل ہیں۔