محمد سمیع کی سنجیو کی حرکت پر شدید تنقید

   

نئی دہلی۔ فاسٹ بولر محمد سمیع نے سنجیوگوینکا کی جانب سے ہندوستانی ساتھی کے ایل راہول کو عوامی سرزنش کو شرمناک قراردیا اورکہا کہ ٹی وی کیمروں کے سامنے شکست پر لکھنؤ سوپر جائنٹس ٹیم کے مالک کا ردعمل کھیلوں میں کوئی جگہ نہیں رکھتا۔ حیدرآباد میں سن رائزرز حیدرآباد کے ہاتھوں لکھنؤ سوپر جائنٹس کے ریکارڈ کے انہدام کے بعدگوینکا کی اینیمیٹڈ چیٹ مبینہ طور پر راہول کی سرزنش کرتی ہوئی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور سمیع پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں جنہوں نے اس فعل پر تنقید کی۔ کروڑوں لوگ آپ کو دیکھ رہے ہیں اور آپ سے سیکھ رہے ہیں۔ اگر یہ چیزیں کیمروں کے سامنے ہوتی ہیں اورآپ اسکرین پر ایسے ردعمل دیکھتے ہیں، تو یہ شرمناک ہے۔