تل ابیب ۔ 23 مئی (ایجنسیز) گزشتہ اتوار کو اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے محمد سنوار کے قتل کی تصدیق کی جس کے بعد ان کی قسمت کے گرد چھایا پراسراریت کا پردہ ہٹ گیا۔ اسی دوران باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حماس کی قیادت میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے۔”وال سٹریٹ جرنل” کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی پٹی میں حماس کے سربراہ اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر محمد سنوار کے ساتھ ساتھ خان یونس کے کئی سینئر ارکان بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حملے کے دن حماس کے رہنما جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کے لیے ایک سرنگ میں جمع ہوئے تھے۔
اس طرح انہوں نے سکیورٹی پروٹوکول کی خلاف ورزی کی تھی۔