محمد سکندر، صدر پی آر یوا سینا سداسیوپیٹ نامزد

   

سداسیوپیٹ 29/ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بی آر ایس پارٹی سداسیوپیٹ میونسپل کونسلر پولی مامڈی راجو نے محمدسکندر بی آر ایس پارٹی قائد کو پی ایم آر یوا سینا میناریٹی ونگ سداسیو پیٹ ٹاون صدر نامزد کیا اس موقع پر محمد سکندر کی شال پوشی و گل پوشی کرتے ہولے تہنیت پیش کی گئی۔اس موقع پر محمد سکندر نے پی ایم آر یوا سینا مائناریٹی صدر منتخب کرنے پر پولی مامڈی راجو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جو ذمہ داری دی گئی ہے اسے وہ بخوبی نبھاتے ہوئے غریب اقلیتوں کی مدد کرنے کی پوری پوری کوشش کریں گے۔اس موقع پر رکن بلدیہ سری شیلم ، عبدالجبار بی آر ایس قائد ، عبدالوہاب تنویر کے علاوہ کی اقلیتی قائدین موجود تھے۔