محمد صفی اللہ وقف بورڈ کے ڈپٹی چیف اگزیکیٹیو آفیسر مقرر

   

حیدرآباد: حکومت نے تلنگانہ وقف بورڈ کی کارکردگی بہتر بنانے ڈپٹی چیف اگزیکیٹیو آفیسر عہدہ پر محمد صفی اللہ اسسٹنٹ سکریٹری جینکو کا تقرر کیا ہے ۔سکریٹری اقلیتی بہبود احمد ندیم نے جی او آر ٹی 23 جاری کیا ۔ یہ پہلا موقع ہے جب وقف بورڈ میں ڈپٹی چیف اگزیکیٹیو آفیسر کا عہدہ قائم کیا گیا اور اسسٹنٹ سکریٹری عہدیدار کو ذمہ داری دی گئی ۔ محمد صفی اللہ کو ڈیپیوٹیشن کی بنیاد پر ڈپٹی چیف اگزیکیٹیو آفیسر فائز کیا گیا ۔ تاہم جی او میں مدت کا تعین نہیں کیا گیا ۔ ڈائرکٹر اقلیتی بہبود و چیف اگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ کو ضروری کارروائی کی ہدایت دی گئی ۔ چیف اگزیکیٹیو آفیسر کے عہدہ پر شاہنواز قاسم برقرار رہیں گے اور محمد صفی اللہ ڈپٹی سی او کی حیثیت سے اعانت کریں گے ۔