محمد صلاح کے دوگول ،لیورپول پھر نمبرون

   

بارسلونا۔27 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال پریمئر لیگ میں لیور پول نے ہڈرز فیلڈ کو 5-0 سے شکست دے کر دوبارہ پہلا مقام حاصل کرلیا ہے، سوپر سٹار محمد صلاح نے شاندار دو گول کیے۔ پسندیدہ ٹیم لیور پول کا ہڈرز فیلڈ سے میچ یکطرفہ ثابت ہوا، پہلے ہی منٹ میں کیٹا نے گول کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ مانے اور پھر محمد صلاح کے فی کس ایک گول نے پہلے ہاف میں اسکورکو 3-0 تک پہنچا دیا۔ دوسرے ہاف میں غیر معروف ٹیم بھی دباؤ کا شکار رہی۔